the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اگر تو آپ روزانہ کھیرے بہت زیادہ کھانے کے عادی ہیں تو یہ آپ کی دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹماٹر، آلو اور کھیروں کا بہت زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ہارٹ سرجن ڈاکٹر اسٹیون گیونڈری نے تحقیق کے دوران بتایا کہ ان تینوں میں ایک پروٹین لیسٹینز پایا جاتا ہے جس کا تعلق الزائمر اور ڈیمینیشا جیسے دماغی امراض سے دریافت کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ پروٹین معدے کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور مختلف مسائل کا باعث بن سکتا ہے جبکہ یاداشت کی ممکنہ محرومی کا خطرہ



بھی بڑھاتا ہے۔ تحقیق کے دوران خون کے مختلف گروپس پر اس پروٹین کے اثرات کا جائزہ لیا گیا اور محققین کا کہنا تھا کہ لیسٹینز دماغی امراض میں کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروٹین لوگوں پر مختلف طریقوں سے اثرانداز ہوکر دماغی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے، تاہم ایسا اس صورت میں ہوتا ہے جب ان کا حد سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ تحقیق کے مطابق یہ پروٹین ہضم ہونے کے بعد جسم، دفاعی نظام اور بلڈ لیول مین تبدیلیاں لاتا ہے اور انسولین ریسیپٹرز بلاک کرسکتا ہے جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر خون کی شریانوں پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ یہ پروٹین غذائیت جذب ہونا روک دیتا ہے جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.